عوامی نیشنل پارٹی کا معروف ہنرمند استاد گل (چارسدہ) کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 10 اپریل 2025 20:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی اور سیکرٹری ثقافت اکبر ہوتی نے معروف ہنرمند استاد گل (چارسدہ) کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ استاد گل مرحوم پشتون ثقافت و موسیقی کے ایک روشن چراغ تھے۔

(جاری ہے)

ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں استاد گل کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے، دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :