چیف سیکرٹری اور ڈی سی کی ہدایت پر 863 ویگن و رکشہ سے غیرقانونی ایل پی جی سلنڈرز اتروا کر سرکاری تحویل میں لے لئے گئے

جمعرات 10 اپریل 2025 21:50

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری نے ضلع بھر میں غیرقانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنیوالی والی ویگن اور رکشہ ڈرائیورز کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 863 گاڑیوں کے سلنڈر اتار کر بحق سرکار ضبط کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ویگن گاڑیوں کے حوالے سے اطلاع موصول ہورہی تھی کہ ان میں ناقص سلنڈروں کے استعمال سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رو نما ہو سکتا ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفیٰ انصاری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن گاڑیوں کا ناقص اور منظور شدہ سلنڈر نہ ہو ان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے جس پر سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفیٰ نے کارروائی کرتے ہوئے 863 ویگن و رکشہ سے غیرقانونی ایل پی جی سلنڈرز اتروا کر سرکاری تحویل میں لے لئے اور ان کے چالان بھی کئے اس کے علاوہ رکشہ باڈی بنانے والی 6 ورکشاپس بھی سیل کیں۔