گورنر پنجاب کی نور زمان کو انڈر23 ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 10 اپریل 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نور زمان کو انڈر23 ورلڈ اسکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نور زمان نے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔گورنر پنجاب نے نور زمان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔