ح*جمعیت علمائے اسلام نے نہ صرف مدارس دینیہ کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی

جمعرات 10 اپریل 2025 22:10

Wکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2025ء)صوبائی جمعیت علمااسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے نہ صرف مدارس دینیہ کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی بلکہ ملک میں اسلامی تشخص، عقیدہ ختم نبوتؓ اور ناموسِ رسالتؓ کے تحفظ کے لیے بھی ہر محاذ پر بھرپور مزاحمت کی۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جماعت نے ہر اس قوت کے خلاف سینہ سپر ہونے کا فیصلہ کیا جو دینِ اسلام کی سربلندی کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک میں شریعت کے عملی نفاذ، اسلامی اقدار کے فروغ اور مدارس کے حقوق کے لیے جو قربانیاں دی گئی ہیں، وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہر اس قانون اور سازش کی مزاحمت کی جو دین کے خلاف ہو، اور آئندہ بھی کسی قسم کی سودے بازی کے بغیر اسلام کی بقا کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔صوبائی امیر جمعیت علمااسلام سینیٹر مولانا عبدالواسع نے مزید کہا کہ جمعیت علمااسلام صوبے کی حقوق، لوگوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے جدوجہد کررہی ہے، جے یو آئی واحد سیاسی پارٹی ہے جو صوبے کی عوام کی جنگ لڑرہی ہے