یمن و شام میں شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری

جمعہ 11 اپریل 2025 09:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) سعودی عرب کے شاہ سلمان امدادی و فلاحی مرکز کی جانب سے یمن اور شام میں ضرورت مندوں میں غذائی اشیا تقسیم کی گئیں۔ایس پی اےکے مطابق شام کی کمشنری حلب میں شاہ سلمان مرکز کی جانب سے 500 سے زائد فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جن سے 2400 سے زائد افراد مستفیض ہوئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرکز کی ٹیموں نے دمشق شہر میں 220 ضرورت مند خاندانوں میں کپڑے تقسیم کیے جو موسم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ارسال کیے گئے تھے۔دریں اثنا شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیم نے یمن کی کمشنری عدن میں 3 ہزار سے زائد افراد کے لیے 472 اشیائے خورونوش پر مشتمل کارٹن تقسیم کیے جن سے 472 کےقریب خاندان مستفیض ہوئے۔