ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت جبری مشقت کے خاتمے کیلئے قائم ضلعی نگرانی کمیٹی کا اجلاس

جبری مشقت ایک سنگین جرم ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا‘ڈپٹی کمشنر عمران علی

جمعہ 11 اپریل 2025 12:39

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت جبری مشقت کے خاتمے کیلئے قائم ضلعی نگرانی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ضلع بھر میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی نے کہا کہ جبری مشقت ایک سنگین جرم ہے جس کے خاتمے کے لیے تمام اداروں کو باہمی تعاون سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مشتبہ مقامات کی مسلسل نگرانی کریں اور متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے مو?ثر اقدامات اٹھائیں۔اجلاس کے اختتام پر مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی کارروائیاں مزید موثر بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :