
نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
بھاری قیمت کے باوجودوائلن ”لیڈی بلنٹ“ کے ریکارڈکو نہیں توڑسکاجوایک کروڑ59لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا تھا
میاں محمد ندیم
جمعہ 11 اپریل 2025
16:43
(جاری ہے)
یہ وائلن اٹلی سے تعلق رکھنے والے آلاتِ موسیقی کے مشہور کاریگر انتونیو اسٹریڈیواری نے 1714 میں بنایا تھا ساتھبیز نے توقع ظاہر کی تھی کہ یہ وائلن ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے درمیان فروخت ہوگا اور اندازہ ظاہر کیا تھا کہ یہ اب تک سب سے زیادہ داموں نیلام ہونے والا آلہ موسیقی بن جائے گا نیلام ہونے والے وائلن کا نام ”یواکم ما اسٹریڈیواریس‘ ‘ہے اور اسے انتونیو اسٹریڈیواری کے تیار کیے گئے شاہ کار سازوں میں شمار کیا جاتا ہے.
اس سے قبل 2011 میں انتونیو اسٹریڈیواری کا ایک اور وائلن ”لیڈی بلنٹ“ ایک کروڑ 59 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا جسے تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والا آلہ موسیقی قرار دیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر اسے ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ“ میں بھی شامل کیا گیا تھا اسٹریڈیواری نے 1721 میں لیڈی بلنٹ نامی وائلن بنایا تھا جب کہ نیویارک میں نیلام ہونے والا وائلن ”یواکم ما اسٹریڈیواریس“ اس سے بھی چھ برس پہلے تیار کیا گیا تھا اس وائلن کا نام’ ’یواکم ما اسٹریڈیواریس“بھی مختلف ادوار میں اس کی ملکیت رکھنے والے دو افراد کے نام پر رکھا گیا ہے. یورپی ملک ہنگری کے وائلن کے ماہر ”جوزف یواکم“ اس کے مالک رہے ہیں جو 1831 میں پیدا ہوئے اور 1907 میں ان کا انتقال ہوا ان کے نام کا ایک حصہ وائلن کے نام میں شامل کیا گیا ہے اس کے بعد چین کے ایک شہری ”سی ہن ما“ اس کے مالک رہے ہیں ان کے نام سے لفظ”ما“ وائلن کے نام میں شامل ہے سی ہن ما 1926 میں چین میں پیدا ہوئے تھے بعد ازاں وہ 1948 میں امریکہ منتقل ہوئے اور امریکہ ہی میں 2009 میں ان کا انتقال ہوا. ہن ما کے انتقال کے بعد ان کے ترکے سے یہ وائلن ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں قائم میوزک سکول نیو انگلینڈ کنزرویٹری کو تحفے میں دے دیا گیا تھا وائلن کی ملکیت رکھنے والے میوزک سکول کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے لیے فنڈ قائم کیا جائے گا.مزید اہم خبریں
-
معمر افراد کی دیکھ بھال کے ادارے
-
دفاعی بجٹ میں اضافہ، اخراجات بھی تو کم ہو سکتے تھے
-
پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کردیا
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.