اسسٹنٹ کمشنر چھتر کا سرکاری اداروں کا دورہ، تدریسی عمل و طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعہ 11 اپریل 2025 18:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر بہادر خان کھوسہ نے سرکاری اداروں کا اچانک دورہ کیا اور تدریسی عمل و طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میر حسن اور مقامی طبی مرکز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تدریسی عمل و طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کا مقصد سرکاری اداروں کی کارکردگی کو جانچنا اور عوام کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لینا تھا ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول میر حسن کے دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا اور طلبہ سے تدریسی سرگرمیوں سے متعلق سوالات کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اساتذہ کو ہدایت دی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے مقامی طبی مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ادویات کے اسٹاک اور دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور علاج معالجے میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ نائب تحصیلدار صدورا خان ابڑو بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :