مویشی پال حضرات موسم گرما میں چارے کی قلت کے خاتمے کیلئے کاشت بروقت مکمل کرلیں،محکمہ لائیو سٹاک سیالکوٹ

جمعہ 11 اپریل 2025 22:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ نے مویشی پال حضرات کو موسم گرما میں چارے کےلئے مکئی، سدا بہار، جوار،ماٹ گراس کی بروقت کاشت کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق موسم گرما میں عموماً سبز چارے کی قلت ہو جاتی ہے لہٰذا مویشی پال حضرات، کاشتکاروں اور زمینداروں کو چارے کی کاشت بروقت مکمل کر لینی چاہیے،سبز چارے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کےلئے زمین کی تیاری بھی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس طرح جہاں سبز چاروں کی شاندار فصل حاصل ہو گی وہیں مویشی پال حضرات کو موسم گرما کے دوران سبز چاروں کی قلت کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :