محمد عماد نے انڈر23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ پلیٹ ایونٹ جیت لیا

جمعہ 11 اپریل 2025 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء)پشاور کے محمد عماد نے انڈر23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے پلیٹ ایونٹس میں ٹرافی جیت لی‘محمد عماد نے پہلے رائونڈ میں ایران کے پلیئر کے خلاف تین دو‘کوارٹر فزئنل میں رومانیہ کے راڈو سٹیفن کیخلاف تین صفر‘ سیمی فائنل میں سپین کے ریورٹ کے خلاف تین صفر اور فائنل میں کینیڈا کے کریم مائیکل کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ان کی کامیابی میں پاکستان سکواش فیڈریشن ‘ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس کے پی ‘پاکستان سکواش فیڈریشنز کے کوچز‘کے پی سکواش ایسوسی ایشن کی کاوشیں شامل ہیں‘امید کی جارہی کہ محمد عماد اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے مزید انٹرنیشنل اعزازات جیتیں گے۔