پشاورکے کم عمر ٹیبل ٹینس کھلاڑی فہد خان نیشنل گیمز میں میڈل جیتنے کیلئے پرعزم

جمعہ 11 اپریل 2025 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2025ء) قطر جونیئر اوپن ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ میںشاند ارکارکردگی کے بل بوتے پردوسری پوزیشن اپنے نام کرنے والے پشاورکے کم عمر ٹیبل ٹینس کھلاڑی فہد خان نے کراچی میں اگلی ماہ منعقدہونے والی نیشنل گیمز میں بھی ریکارڈ ساز کارکردگی کے دکھانے کے عزم کا اظہارکیاہے میڈیا سنٹر پشاورمیں صحافیوںسے با ت چیت کرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ قطراوپن میں ان نے توقعات سے بڑھ کرپرفارمنس دی اور فائنل میں ان کوعمدہ کھیل کے باوجود شکست کا سامنا کرناپڑاتاہم وہ شکست سے مایوس نہیں ہوئے بلکہ شکست سے ان کواپنے خامیوں کاپتہ چلاہے اورآئندہ میچز میںو ہ اپنے کمزوریوں سے باخبر ہوئے ہیں اب ان میں بہتری لانے کی کوشیش کررہاوہوں انہوںنے بتایاکہ وہ گذشتہ چارسالو ں سے ٹیبل ٹینس کھیل رہے ہیں اورکئی ایک مقابلوں میں شرکت کرچکے ہیں ااب ان کاٹارگٹ نیشنل گیمز کراچی پرہیں صوبے کے لیے میڈلز جیتنے کے لیے پرامید ہوں انہوں نے بتایاک پشاورمیں ٹیبل ٹینس کے لیے سہولیات کافی بہتراو رشاندارہین وزیر کھیل ّسید فخر جہاں اورڈی جی سپورٹس عبدالناصر کابے حدم مشکورہوں جنہوںنے قطرجونیئرٹیبل ٹینس چمپین شپ کے لے میرے ساتھ بھرپورتعاون کیاتھا اورٹکٹ سمیت دیگرسہولیا ت بھی فراہم کی تھی جس کی وجہ سے ان کوانٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کاموقع ملاا وران کوایونٹ سے کافی کچھ سیکھنے کاموقع ملاتھا۔