چیف کنزرویٹر سنٹرل سدرن فارسٹ ریجن ون خورشید خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 11 اپریل 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) محکمہ جنگلات کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والے چیف کنزرویٹر سنٹرل سدرن فارسٹ ریجن ون خورشید خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات و ماحولیات پیر مصور خان اور سیکرٹری جنگلات شاہد زمان سمیت محکمہ کے افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے اپنے خطاب میں معاون خصوصی پیر مصور خان نے محکمہ جنگلات کے لیے گرانقدر خدمات پر خورشید خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جنگلات کے فروغ اور تحفظ کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ پیر مصور خان نے خورشید خان کی خدمات کو بے مثال قرار دیتے ہوئے انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ محکمہ کے دیگر افسران بھی پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو فروغ دینے اور صوبے کی بھرپور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات دیانتداری اور پوری خلوص سے انجام دیں۔

تقریب سے سیکرٹری جنگلات سمیت دیگر افسران نے بھی خطاب کیا اور چیف کنزرویٹر آف فارسٹ سنٹرل سدرن فارسٹ ریجن ون خورشید خان کی محکمے کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :