نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی2025سجنے کو تیار

جمعہ 11 اپریل 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر مویشی منڈی2025سجنے کو تیار ،بیوپاریوں اورعوام کوبھرپورسہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان مویشی منڈی زکی ابڑو کے مطابق منڈی آنے والوں کیلئے اس بار پارکنگ فیس آدھی ہوگی، بیوپاری اپنے ہمراہ مویشیوں کا چارہ ساتھ لاسکتے ہیں جبکہ مویشی منڈی میں جانوروں کا فری میڈیکل چیک اپ بھی ہوگا۔انہوں نے مزیدکہا کہ چھوٹے جانور کو8لیٹر اور بڑے جانور کو30لیٹر پانی مفت فراہم کیا جائے گااور وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاک کے بیوپاری اپنے ٹینٹ بھی ساتھ لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی کے اندر اور باہر سیکورٹی کے نتظامات کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :