مفاد عامہ کی خاطر چمن میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ کی حفاظت ،تعمیر ومرمت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر

جمعہ 11 اپریل 2025 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) اسسٹنٹ کمشنرامتیازعلی بلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ ماسٹر پلان میں صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری سامان کی حفاظت اور معیار برقرار رکھنے کی خاطر غیر ضروری لوگوں کی داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کواے سی صدر امیتاز علی بلوچ کی نگرانی میں لیویزہیڈکواٹر انچارج رسالدار جہانگیر خان کاکڑ دفعدار برات خان نے لیویز فورس کے ہمراہ ماسٹر پلان کے دونوں دروازوں کو مکمل طورپر بند کردیا اور کسی بھی شخص کو ماسٹر پلان میں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔

اس دوران انہوں نے امن و امان کی قیام کو برقرار رکھنے کیلئے مشکوک موٹرسائیکل سواروں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں سے تفتیش اور جامع تلاشی کا سلسلہ جاری رکھا اور گاڑیوں کے کالے شیشے صاف اتارے ، اے سی چمن نے کہا کہ مفاد عامہ کی خاطر چمن میں اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ کی حفاظت، تعمیر ومرمت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :