شروعات میں لوگ سمجھتے تھے کہ صرف اسکرین پر کسنگ سینز کیلئے ہی مشہور ہوں،عمران ہاشمی

ہفتہ 12 اپریل 2025 10:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بھارتی اداکار عمران ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ شروعات میں لوگ سمجھتے تھے کہ وہ صرف اسکرین پر کسنگ سینز کیلئے ہی مشہور ہیں، اداکاری نہیں کر سکتے لیکن ان کی فلم شنگھائی کے بعد لوگوں کی رائے بدل گئی۔عمران ہاشمی نے حال ہی میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے پوڈ کاسٹ دی رنویر شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کیریئر کے ایک بہترین دور میں، لوگوں نے ان کی اداکاری کو سراہا اور صرف رومانوی مناظر پر بات نہیں کی۔

اداکار نے بتایا کہ اس دور میں انہیں مداحوں کی جانب سے محبت کے ساتھ ساتھ پھولوں کے گلدستے اور تحفے بھی موصول ہوئے۔عمران ہاشمی بتایا کہ یہ دور2008سے 2013تک کا تھا،میں نے لگاتار چار سے پانچ بلاک بسٹر فلمیں دی تھیں جیسے 'جنت 2'، 'راز 2'، 'راز 3'، 'دی ڈرٹی پکچر'، 'مرڈر 2'، 'ونس اپون اے ٹائم ان ممبئی اسکے بعد پھر مجھے ایک ایسی فلم ملی جسے ناقدین نے بہت سراہا، لیکن باکس آفس پر اوسط رہی۔

(جاری ہے)

شنگھائی کے بعد اداکاری کی تعریف پر عمران ہاشمی نے بتایا کہ فلم شنگھائی کے بعد لوگوں نے میری اداکاری کی تعریف کرنا شروع کردی تھی کیونکہ لوگوں کا ماننا تھا کہ مجھے اسکرین پر صرف کسنگ کرنا آتا ہی لیکن پھر اس فلم کے بعد لوگ یہ ماننے پر بھ مجبور ہوگئے کہ رومانس کے ساتھ ساتھ میری اداکاری بھی کافی اچھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ پیشہ قسمت سے ملا کیونکہ میں کبھی اداکار بننے کے سفر کی تلاش میں نہیں تھا،شروع میں مجھے اداکاری میں سکون نہیں ملا کیونکہ اگر آپ کا ذہن یہ ہے کہ آپ اداکار بننا چاہتے ہیں تو یہ کام آسان ہو جاتا ہے لیکن اگر آپ فلمی صنعت اور تمام نئی چیزوں کے لیے تیار نہیں ہیں تو یہ بہت مشکل ہو سکتا ہے اور میرے ساتھ بھی یہی ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :