سلمان خان کی فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا، درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل

وائرل ویڈیو میں سلمان خان درخت پر چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں

ہفتہ 12 اپریل 2025 10:35

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیاہے کہ ان کیلئے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی نوٹری کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہی!ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم سکندر کا گانا ہم آپ کے بنا چل رہا تھا۔

شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت بھی ان کی فلم کی مارکیٹنگ ہوجائے گی! انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن لکھا وہ بھی ان کی مخصوص شوخ طبیعت کا آئینہ دار تھا "Berry good for u"۔سلمان خان کے مداحوں نے تو جیسے جشن منا لیا۔ ایک صارف نے لکھاکہ ہم میں سے اکثر 30کی عمر تک ہی سیڑھیاں چڑھ پاتے ہیں، اور یہ 59میں درخت چڑھ رہے ہیں! جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیاکہ جو لوگ ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں، شاید وہ اپنے گھر کی دوسری منزل تک بھی لفٹ کے بغیر نہیں پہنچ پاتے۔