اکھنور،حملے بھارتی فوج کا ’جے سی او‘ہلاک

ہفتہ 12 اپریل 2025 12:26

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے علاقے اکھنور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج کا ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر (جے سی او)ہلاک ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق کلدیپ چند نامی جے سی او جموں کے اکھنور سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہو ا تھا ۔ وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔