جلائو گھیرائو مقدمات،علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17مئی تک توسیع

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:38

جلائو گھیرائو مقدمات،علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 17مئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے5اکتوبر کے جلائو گھیرائو کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں17مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماعت پر علیمہ خان اور عظمی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں خواتین نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے۔عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔