دنیا بھر میں مسیحی برادری (کل )پام سنڈے کا مذہبی تہوار منائے گی

مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام ،جلوس بھی نکالے جائیں گے

ہفتہ 12 اپریل 2025 13:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوار کل (اتوار)13اپریلکو جوش و خروش سے منائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے۔

اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے جائیں گے جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ پولیس کی جانب سے اس دن کی مناسبت سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا،مسیحی آنے والے جمعہ کو گڈ فرائیڈے جبکہ اتوار کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائیں گے۔