Live Updates

پی ایس ایل 10،کراچی میں میچز کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:47

پی ایس ایل 10،کراچی میں میچز کیلئے سکیورٹی اور ٹریفک پلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) شہر قائد میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 10 کے میچز کیلیے سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے کھلی رہیں گی، شائقین کرکٹ کیلیے گرانڈ سے متصل چائنہ گرانڈ کے ساتھ ساتھ نیشنل کوچنگ سینٹر میں بھی پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر ہوگی جو گیٹ نمبر 8 سے داخل ہو سکیں گی۔

(جاری ہے)

شائقین اسٹیڈیم میں داخلے کیلیے مرکزی گیٹ کے ساتھ ساتھ گیٹ نمبر 4، 5، 12، 13 اور 14 استعمال کر سکیں گے۔اسٹیڈیم اور اطراف میں ڈرون کیمروں کے استعمال اور گرانڈ کے احاطے میں سی این جی سلنڈر نصب گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے، داخلے کیلیے اصل قومی شناختی کارڈ اور میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی کا ہونا لازمی ہے، آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز لانے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم کھانے پینے کی اشیا اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی۔میطز کے دوران 6700 سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات