فیصل آباد ،کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان باپ بیٹا اور راہگیر گولیاں لگنے سے لہولہان ہو گئے

ہفتہ 12 اپریل 2025 21:03

فیصل آباد ،کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان باپ بیٹا اور راہگیر گولیاں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2025ء) ملت ٹائون کے علاقہ باجوہ چوک میں کرایہ دار کی فائرنگ سے مالک مکان باپ بیٹا اور راہگیر گولیاں لگنے سے لہولہان ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ گلستان کالونی اکبر چوک کا رہائشی عاشق علی اپنے 19سالہ بیٹے محمد احمد کے ہمراہ ملت ٹائون باجوہ چوک میں واقع اپنے مکان کے کرایہ دار عظیم سے کرایہ لینے گیا تو وہاں پر کرایہ دار سے تکرار ہو گئی تو اسی دوران دوسری گلی سے کرایہ دار کا ساتھی آیا جس نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے عاشق علی‘ اس کا بیٹا محمد احمد اور ایک راہگیر 34سالہ قیصر شہزاد ولد عبدالمجید بری طرح زخمی ہو گئے تو حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔