آئی ٹی ایف زینب علی نقوی میموریل ٹینس چمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گی

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:22

آئی ٹی ایف زینب علی نقوی میموریل ٹینس چمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)آئی ٹی ایف زینب علی نقوی میموریل ٹینس چمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گی، بوائز سنگلز کا فائنل پاکستان کے ابوبکرطلحہ ،گرلز سنگلز کا ٹاٹل سعودی عرب کی ہانیہ منہاس کے نام رہا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گے انٹرنیشنل ایونٹ میں چودہ ممالک کے 59کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بوائز سنگلز کے فانل میں ابوبکرطلحہ نے فانل میں نادر مرزا کو چھ تین اور سات پانچ سے شکست دی۔ گرلز سنگلز کا ٹاٹل سعودی عرب کی ہانیہ منہاس کے نام رہا ۔ ہانیہ منہاس نے قازقستان کی الیسہ کرولیاف کوچھ ایک چھ ایک سے ہرایا۔ بواز ڈبلز کا فانل میکال بیگ، نادر مرزا کے نام رہا جبکہ گرلز ڈبلز کا ٹاٹل سعودی عرب کی ہانیہ منہاس اور چین کی ژیان فنگ نے جیتا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی سمیت غیر ملکی سفرا کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔