Live Updates

محمد فاروق حیدرسے راجہ فیصل آزاد کی قیادت میں وفد کی ملاقات

آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال ،بالخصوص حلقہ غربی بارے گفتگو کی گئی

ہفتہ 12 اپریل 2025 22:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)سابق وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن آزاد کشمیر و سابق امیدوار اسمبلی مسلم لیگ حلقہ غربی باغ راجہ فیصل آزاد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں ڈسٹرکٹ کونسلر رینگولی کوٹلی راجہ محمود آزاد،کونسلر وارڈ کوٹلی راجہ فرحان زاہد،ممبر مجلسِ عاملہ راجہ آفتاب صاحب،صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ حلقہ راجہ زوہیب ودیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص حلقہ غربی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن کے لیے بھرپور تیاری کرے۔ مسلم لیگ ن انشاء اللہ بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی۔2016 سے لیکر 2021 تک ن لیگ نے آزادکشمیر کے اندر آئینی انتظامی اور مالیاتی لحاظ سے شاندار کامیابیاں حاصل کیں 2021 میں عمران خان نے آزادکشمیر کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جس کا خمیازہ آج پورا آزادکشمیر بھگت رہا ہے ن لیگی کارکنان متحد رہیں انتخابات کے لیے بھرپور تیاری کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات