آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا آرام(آج) پریکٹس ہوگی، پرسوں میچ ہوگا

ہفتہ 12 اپریل 2025 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے آرام کیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم (آج)اتوار کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں پلیئرز باولنگ۔ بیٹنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کریں گی۔پلیئرز کی سکلز ڈویلپمنٹ پر بھی فوکس کیا جائے گا۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 14 اپریل کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گی۔ڈے اینڈ نائٹ میچ قذافی سٹیڈیم میں دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔