ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ،مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

ہفتہ 12 اپریل 2025 23:10

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامیہ کو احکامات جاری کئے ہیں کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات کی احسن فراہمی کا عمل برقرار رکھنے کے لئے ہیلتھ کیئر منیجمنٹ سسٹم کی کارکردگی پر کڑی نظر رکھی جائے جبکہ دیگر انتظامی معاملات کی حسبِ منشا بہتری پر بھی توجہ دی جائے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کو موافق ماحول میسر ہو۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس نے ہیلتھ کیئر سروس ڈلیوری کی تفصیلات اور طبی سہولیات کی بہتری کے ضمن میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اور او پی ڈی کے وارڈز، ڈیلائیسسز اور فارمیسی کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا بغور جائزہ لیا اور اس ضمن میں مریضوں سے بھی دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو تاکید کی کہ دستیاب وسائل کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے اور مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :