شیخوپورہ، 10 سالہ بچہ نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 12 اپریل 2025 23:20

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) شیخوپورہ میں غازی بائی پاس پھاٹک مویشی منڈی کے قریب 10 سالہ بچہ نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوب کر جان بحق ہوگیا ،بچہ والد کے ساتھ مویشی منڈی آیا تھا کہ قریبی تالاب میں نہانے چلا گیا جس میں ڈوبنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق بچے کی لاش تالاب سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی، متوفی 10سالہ سبحان خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی منصب علی کا بیٹا تھا۔

متعلقہ عنوان :