حج کا آغاز،عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت

غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا،وزارت داخلہ

اتوار 13 اپریل 2025 12:45

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)سعودیہ عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیرملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔اسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا واپس نہ جانا خلاف ورزی میں شمار کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکارہوگا جبکہ کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانے والوں کو پورٹل سے پرمٹ لینا ہوگا۔