کپواڑہ سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کااہلکار ہلاک

اتوار 13 اپریل 2025 14:10

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے مژھل میں سڑک کے ایک حادثے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار کی گاڑی مژھل میں حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس نے بتایاکہ اس واقعے میں آئی آر پی 23ویں بٹالین کا ایک کانسٹیبل جاوید احمد ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :