مدینہ ٹرسٹ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ایک جامع پروگرام پر عملدرآمد کر رہا ہے، محمد یونس مرزا

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) چیئرمین مدینہ ٹرسٹ انجینئر محمد یونس مرزا نے کہا ہے کہ مدینہ ٹرسٹ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے ایک جامع پروگرام پر عمل درآمد کر رہا ہے جس کے تحت دیہات کے ساتھ ساتھ سرکاری سکولوں اور پولیس سٹیشن سمیت پبلک مقامات پر فلٹریشن پلانٹ لگا کر اپنا قومی او ملی فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نےاتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ ٹرسٹ نے منظور احمد مرزا کے صاحب زادے احسان مرزا کی مدد سے ڈھلے والی میں پہلا فلٹریشن پلانٹ لگایا جو کامیابی سے چل رہا ہے ۔ صدر گرینڈ اوورسیز کلب یو کے نے مدینہ ٹرسٹ کی طرف سے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کی بھر پور مالی اور اخلاقی معاونت کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ ملک راشد پرویز اعوان، زاہد شریف،عمران چودھری اور صوفی محمد یونس چودھری بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :