علاقہ چوکی مکوانہ میں آ تش بازوں کے ڈیروں پر ویرانی کاسماں، لائسنس کینسل ہوتے ہی آتش باز ڈیرے چھوڑ کر بھاگ نکلے

اتوار 13 اپریل 2025 15:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)جڑانوالہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چوکی مکوانہ میں آ تش بازوں کے ڈیروں پر ویرانی کاسماں لائسنس کینسل ہوتے ہی آتش باز ڈیرے چھوڑ کر بھاگ نکلے جڑانوالہ عوام کی درخواست پر SHOکھرڑیانوالہ اعجاز احمد ڈاھر نے چوکی انچارج مکوانہ کی سرپرستی میں ٹیم تشکیل دی کہ غیرقانونی کام کرنے والے اتش بازوں کو فل فور گرفتار کرتے ھوئے ایف ائی ار کے اندراج کیے جائیں جس پر عمل درامد کرتے ھوئے مختلف ڈیروں پر چھاپے مارے مگر کوئی بھی اتش باز قابو میں نہ آ یا یہاں پر یہ بات قابل ذکر ھے کہ تھانہ صدر فیصل اباد تھانہ صدر جڑانوالہ اور تھانہ کھرڑیانوالہ اتش بازوں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا مگر لائسنس کینسل ھونے پر تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ سے بہت بڑھی تعداد میں اتش بازی کے اڈے بند کردیے گئے اس پر SHOتھانہ کھرڑیانوالہ اعجاز احمد ڈاھر اور چوکی انچارج مکوانہ کاکہناتھا کہ اگر تو گورنمنٹ لائسنس جاری کرتی ھے تو بھی اتش بازوں کو قانون کو فالو کرتے ھوئے تمام سیفٹی انتظام کے ساتھ کام کرنے دیا جائے گا اس پر چوکی انچارج میاں شاہد رشید کا کہنا تھا کہ ھم عوامی خدمت کے لیے ھمہ وقت حاضر ھیں نشاندھی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اس میاں شاہدرشید نے صحافی ٹیم سے کہا کہ اگر صحافی اپنی ذمہ داری پوری کرتے ھوئے نشان دھی کریں گے تو انشاالللہ ھم اپنی ذمہ داری پوری کرتے ھوئے ایف ائی کااندراج کرتے ھوئے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ھر ادمی کو قانون کو فالو کرناپڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :