ڈی جی پی ایچ اے ملتان کا خونی برج فصیل کے ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ، منصوبے کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کر دیئے

اتوار 13 اپریل 2025 16:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) ڈائریکٹرجنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر (ڈی جی پی ایچ اے ) ملتان کریم بخش نے پاک گیٹ تا خونی برج فصیل کے ترقیاتی کاموں کا جا ئزہ لیا۔انہوں نے منصوبے کی جلد تکمیل کے احکامات جاری کئے۔علاوہ ازیں پارک میں فوارے کی تزئین و آرائش و دیگر سہولیات کے احکامات جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے گرین بیلٹس،چوکوں اور شاہراہوں کو خوبصورت بنا رہے ہیں۔

پاک گیٹ تا خونی برج فصیل کو 2.67ملین کی لاگت سے خوبصورت بنا رہے ہیں۔ فصیل پر سرخ رنگ،فٹ باتھ کی مرمت،گملوں کو پینٹ،بینجز،ڈسٹ بن کی تنصیب اور خوبصورت لائیٹس کی تنصیب کی جا رہی ہے۔ اس سے اندرون شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ گول باغ پارک میں دونوں داخلی دروازے کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارکوں کے گرد تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :