فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون،3ماہ میں 3لاکھ 15ہزار 934 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ ،373 مقدمات کا اندراج کرایا گیا

2لاکھ 92ہزار 727 لٹر دودھ ، 2لاکھ 25 ہزار کلو سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا، 40کروڑ 9لاکھ 16ہزار کے جرمانے کئے گئے

اتوار 13 اپریل 2025 18:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں صحت دشمنوں کے خلاف مسلسل آپریشن جاری ہیں اور گزشتہ 3ماہ میں 3لاکھ 15ہزار 934 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی،کریک ڈائون میں373 مقدمات کا اندراج،30ہزار 296 کو 40کروڑ 9لاکھ 16ہزار کے جرمانے اور883 یونٹس بندکرائے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر عاصم جاوید کے مطابق مارکیٹ میں فروخت ہونے والے 3ہزار 911 فوڈ سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوائے گئے ،1لاکھ 55 ہزار سپلائر اور ڈیری شاپس پر موجود 9کروڑ 33لاکھ 90ہزار 659 لٹر دودھ ،میٹ سپلائرز اور شاپس پر موجود 58لاکھ 71ہزار کلو گوشت کی چیکنگ کی گئیجس میں سی2لاکھ 92ہزار 727 لٹر دودھ اور 2لاکھ 25 ہزار کلو سے زائد ناقص گوشت تلف کیا گیا، ناقص گوشت کا دھندہ کرنے پر 41 مقدمات اور 85 شاپس بند کی گئیں۔

ملاوٹی دودھ کی سپلائی میں ملوث 9ہزار سے زائد کو 7کروڑ 21 لاکھ 99ہزار کے جرمانے کیے گئے۔ عاصم جاوید نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت آپریشن، جرمانوں اور جعلسازی پر مقدمات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، دودھ اور گوشت کی چیکنگ میں اضافہ جبکہ تلفی ریکارڈ میں واضح کمی آئی ہے،تلف شرح میں کمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔