ض*قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس کل حناربانی کھر کی صدارت میں ہوگا

اتوار 13 اپریل 2025 18:10

+اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہوگا،اجلاس میں یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حوالے سے خدشات پر ان کیمرہ بریفنگ ہوگی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس چیئرپرسن حنا ربانی کھر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں دنیا کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پاکستان پر ہونے والے اثرات اور کئی ممالک کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے پاکستانی کی سفارت کاری پر وزارت خارجہ کے حکام تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے یورپی یونین کے خدشات پر بھی ان کیمرہ بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔اعجاز خان