حیدرآباد، مکی شاہ پولیس کی مین پڑی کے ڈیلرز و سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون کاروائی دو ملزمان گرفتار

اتوار 13 اپریل 2025 19:40

]حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2025ء) مکی شاہ پولیس کی مین پڑی کے ڈیلرز و سپلائرز کے خلاف کریک ڈائون کاروائی دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، ایس ایچ او خالد حسین ڈاھری نے خفیہ انفارمیشن پر مختلف مقامات شیدی قبرستان کے قریب سے راشد شاہ ، شاہد عباسی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تین سو مین پوری برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ٹنڈو یوسف پولیس کی 2 مختلف کاروائیوں میں اشتہاری ملزم سمیت منشیات فروش گرفتار،ایس ایچ او انسپیکٹر طاہر حسین مغل کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کے دوران پیٹرولنگ خفیہ انفارمیشن پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سٹی کے مقدمہ کرائم نمبر 80/2024 میں اشتہاری ملزم شہباز ولد عبد الرحمن کو گرفتار کرلیا،ٹنڈو یوسف پولیس نے مزید ایک اور کارروائی کے دوران منشیات فروش بنام عبد الرزاق ولد عبد الخالق گجر کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں چرس سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروش کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔