وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا جے کیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

اتوار 13 اپریل 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں قائم کردہ جے کیٹ کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایم ڈی اور ایم ایس پروگرامز کے لیے انٹری ٹیسٹ میں طلباء وطالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ شعبہ امتحانات نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر افسران بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔ پروفیسر مہناز خاکوانی نے جے امتحان کے حوالے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور پُرامن انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :