عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،شرافت علی خلجی

پیر 14 اپریل 2025 17:15

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہیں آنے دیں گے عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی مضبوط عقیدہ ہے آئین پاکستان قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اپنی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آپﷺ کے بعد قیامت تک کوئی نبی پیدا نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

اللہ عزوجل نیحضور نبی کریم ﷺکو بہت سے اعزازات سے نوازا جن میں سے ایک آپﷺ کا آخری نبی ہونا بھی ہے۔ اب آپﷺکے بعد ?قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا،اسی پر ہر مسلمان کا ایمان ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہرمسلمان کا فرض منصبی ہے۔اُمت مسلمہ کا ساڑھی14 سو سال سے متفقہ عقیدہ ختم نبوت چلا آرہا ہے، آج بھی پوری دنیا کے مسلمان عقیدہ ختم نبوت پر متحد ومتفق ہیں محمدﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ آج کے پُر فتن دور میں جہاں دیگر فتنوں سے بچ کر اپنے مال و جان کی حفاظت ضروری ہے وہیں عقیدہ ختم نبوت پر کار بند ہوکر حضرت محمد ﷺکو آخری نبی مان کر اپنے ایمان کی حفاظت اولین ضرورت ہے۔