جی سی یو نے سی ایم ایچ ٹرائی فیکٹا ٹیم ٹرافی 2025ء جیت لی

پیر 14 اپریل 2025 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلس مباحث نے سی ایم ایچ میڈیکل کالج لاہور میں منعقدہ ٹرائی فیکٹا تقریری مقابلوں میں ٹیم ٹرافی 2025ء جیت لی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری نے طلبا کو کامیابی پر مبارکباد دی۔جی سی یو کے طلبہ نعلین عباس اور حسن شہریار نے ڈیکلامیشن کیٹیگری میں ٹیم ٹرافی حاصل کی۔

حسن شہریار دونوں رانڈز میں بہترین انگریزی مقرر قرار پائے۔

(جاری ہے)

ماڈل یونائیٹڈ نیشنز کیٹیگری میں جی سی یو ایم یو این ونگ نے بہترین وفد کا ایوارڈ جیتا۔ زربخت عارف اور انیقہ کو اپنی کمیٹیوں میں بہترین مندوب قرار دیا گیا۔ دیگر طلبا میکال مرزا، فاطمہ اسماعیل، احمد واہلہ، بلال عابد، فصیحہ بخاری اور نورالعین کو سفارتی کارکردگی پر ایوارڈز ملے۔اویس ملک، عیفہ بنتِ ندیم، ثانیہ اور نجف کو بھی اعزازی ایوارڈز سے نوازا گیا۔اردو پارلیمانی کیٹیگری میں جی سی یو کی ٹیم عبداللہ لیاقت، حسن اور حسنین نے رنرز اپ ٹرافی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :