ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

پیر 14 اپریل 2025 22:05

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 میں کل مزید دو میچ کھیلے جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2025 ایونٹ پاکستان میں جاری ہے ،جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں 15 اپریل کو مزید دومیچوں کا فیصلہ ہوگا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2025 ایونٹ کانواں میچ آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرانڈ ، لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔اسی روز کا دوسرا اور آخری اور ایونٹ کا دسواں میچ بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم ، لاہور میں کھیلا جائے گا اور یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشل کرکٹ کونسل((آئی سی سی)کے شیڈول کے تحت ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر 2025 ٹورنامنٹ 9اپریل سے 19 اپریل تک پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں 6 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، ایونٹ میں شریک ٹیموں میں میزبان پاکستان، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ،تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔

پاکستانی ویمن ٹیم ایونٹ میں 17 اپریل کو چوتھا میچ میں تھائی لینڈ ویمنز کے خلاف جبکہ19 اپریل کو اپنا پانچواں اور آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ۔