گجرات ٹائٹنزمینز آئی پی ایل میں 8پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

منگل 15 اپریل 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا( بی سی سی آئی)کے زیر اہتمام جاری بھارت میں جاری18 ویں انڈین پریمیئر لیگ (مینز آئی پی ایل )میں گجرات ٹائٹنز کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

دہلی کیپٹلز،رائل چیلنجرز بنگلورو اور لکھنئوسپر جائنٹس کی ٹیموں کے بھی 8،8 مساوی پوائنٹس ہیں لیکن وہ بالترتیب دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کی ٹیموں کے بھی 6،6 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ اسی طرح ممبئی انڈینز،راجستھان رائلز،سن رائزرز حیدرآباد اور چنائی سپر کنگز کی ٹیموں کے 4،4 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب ساتویں ، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر موجود ہیں۔