حضرت امیر حمزہؓ کو اسلام کا پہلا کمانڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے، صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی

منگل 15 اپریل 2025 11:30

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)انجمن غلامان سیدہ زہراء سلام اللہ علیہا کے زیر انتظام شہادت حضرت امیر حمزہ رضہ اللہ عنہ کے موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد معروف دینی درسگاہ دارلعلوم سکندریہ میں ہوا جس میں صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی سجادہ نشین دربار عالیہ سکندریہ نے خصوصی خطاب کیا معروف نعت خواں جواد شفیق قادری نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت و بارگاہ حضرت امیر حمزہؓ میں ہدیہ منقبت پیش کی متعلم دارلعلوم سکندریہ اسد لطیف عباسی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی نے کہاکہ حضرت امیر حمزہؓ کو اسلام کا پہلا کمانڈر ہونے کا اعزاز حاصل ہے آپؓ وہ شخصیت ہیں جن کے اسلام قبول کرنے سے اسلام کو عزت ملی آپؓ حضرت محمدﷺ کے چچا اور رضائی بھائی یحضورﷺ حضرت امیر حمزہ ؓ سے بے پناہ محبت کرتے تھے حضرت امیر حمزہؓ کے ایمان لانے سے کفر پر رعب طاری ہو گیا اوربے آسرا مسلمانوں کو بڑی طاقت و قوت حاصل ہوئی اسلام کے تحفظ اور حضرت محمد ﷺ کے دفاع میں آپؓ ہر جگہ پیش پیش رہے حضرت امیر حمزہؓ نے اپنی شجاعت و جوانمردی سے کئی کفار کو گاجر اور مولی کی طرح کاٹا دشمنان اسلام پر آپؓ کا ایسا رعب طاری رہتا کہ کوئی آپ کے مقابلے میں آنے کی جرآت نا کرتا آج ہمیں حضرت امیر حمزہؓ کے سیرت و کردار کو اپنا کر اپنے آپ کو اسلام کے لیے پیش کرنا ہو گا شہادت حضرت امیر حمزہ رضہ اللہ عنہ کے موقع پر دعائیہ تقریب میں سید محب علی کاظمی,علامہ غضنفر قادری,محمد فیصل عباسی,علامہ اسد عباسی,علامہ فاروق قادری,علامہ افضل حسن,قاری ششماد احمد,قاری کبییر احمد,قاضی عقیل احمد سمیت دارلعلوم کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی دعائیہ تقریب کے اختتام پر صاحبزادہ پیر سید فیاض حسین کاظمی نے کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :