لیجنڈ گرینڈ ماسٹر اشرف طائی کی طبیعت خراب، اسپتال داخل

اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کی شکایت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کی ایمرجنسی میں لایا گیا

منگل 15 اپریل 2025 11:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)پاکستان کے معروف مارشل آرٹ لیجنڈ گرینڈ ماسٹر محمد اشرف طائی کو طبیعت خراب ہونے پر این آئی سی وی ڈی کراچی میں داخل کیا گیا ہے۔ اشرف طائی کو سانس کی تکلیف کی شکایت کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کی ایمرجنسی میں لایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری طور پر ہنگامی علاج فراہم کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لیجنڈ ایتھلیٹ کی طبیعت میں بہتری آنے کیبعد انہیں سی سی یو منتقل کر دیا گیا ہے۔گرینڈ ماسٹر اشرف طویل عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، انہیں کچھ ماہ پہلے دل کا دورہ بھی پڑ چکا ہے۔واضح رہے کہ اشرف طائی نے نصف صدی تک مارشل آرٹ کے کھیل میں ملک و قوم کا نام روشن کیا، انہوں نے کئی بین الا قوامی مقابلوں میں شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :