تیونس میں سکول کی دیوار گرنے سے 3 طلبہ جاں بحق

طلبہ گرائونڈ میں ڈرل کررہے تھے کہ اچانک دیوار گر گئی،رپورٹ

منگل 15 اپریل 2025 11:55

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)تیونس میں سکول کی دیوار گرنے سے 3 طالب علم جاں بحق و دیگر زخمی ہوگئے۔ طلبہ گرائونڈ میں ڈرل کررہے تھے کہ اچانک دیوار گر گئی۔

(جاری ہے)

غیرملکی ٹی وی کے مطابق سکول کی دیوار گرنے کے واقعے پر تیونس میں لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے کے تعلیمی اداروں کی عمارتیں کافی بوسیدہ ہو چکی ہیں جبکہ ان کی مرمت بھی نہیں ہوتی جس کی وجہ سے یہ سانحہ پیش آیا۔تیونس کی کمشنری سیدی بوزید میں واقع قدیم سکول کی دیوار تیز ہوا کا دبا برداشت نہ کرسکی جس کی وجہ سے وہ زمین بوس ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :