سرگودھا، ہوائی فائرنگ،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے خلاف مہم ، ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی

منگل 15 اپریل 2025 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)سرگودھا میں ہوائی فائرنگ،غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی کے خلاف مہم میں ملزمان کو گرفتار کر اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔جس پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں ہوائی فائرنگ ،غیر قانونی اسحلہ اور منشیات فروشی کے خلاف جاری مہم میں تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم حماد کو گرفتار کر غیر قانونی اسحلہ پسٹل 30 بور،اسی طرح شراب فروش نصر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 120 لٹر شراب، 230 لٹر لہن اور آلات کشید،تھانہ پھلروان پولیس نے ملزم شہباز سے چرس 520 گرام،میثم سے بندوق 12بور اورملزم قادر سے بندوق 12بور برآمد کر لی جس پر ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔