نائجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک

حملے میں مسلح افراد نے 5 مکانات بھی جلا دئیے،غیرملکی میڈیا

منگل 15 اپریل 2025 12:54

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)نائجیریا کی ریاست مرتفع کے دو دیہاتوں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تقریبا 51 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ابوجا سے ریڈ کراس کے مطابق حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ 5 مکانات بھی جلا دیے گئے۔

(جاری ہے)

نائیجیریا میں مقامی آبادیوں کے باہمی تنازعات پر اس نوعیت کی پرتشدد کارروائیاں عام ہیں۔ حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ نائجیریا کے ایک رہائشی جوزف چوڈو یونکپا نے بتایا کہ حملے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری نے بتایا کہ اسلحہ بردار مویشی چرانے والے تھے۔

متعلقہ عنوان :