وزیر اعلی پنجاب کے کسان دوست اقدامات کے تحت گندم کے پیداواری مقابلے میں ضلع سیالکوٹ میں کٹائی کےلیے 10پلاٹ سلیکٹ

منگل 15 اپریل 2025 13:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) ایگریکلچر آفیسر محکمہ زراعت سمبڑیال ذیشان گورائیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے کسان دوست اقدامات کے تحت گندم کے پیداواری مقابلے میں ضلع سیالکوٹ میں کٹائی کےلیے 10پلاٹ سلیکٹ ہوئے ہیں جن میں دو پلاٹ تحصیل سمبڑیال سے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک پلاٹ شفقت چیمہ کا سلیکٹ ہوا ہےجن کا تعلق ساہووالہ گاؤں سے ہے جبکہ دوسرا پلاٹ محمد افضل ملہی کا سلیکٹ ہوا ہے جن کا تعلق کشن گڑھ گاؤں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پلاٹ کی کٹائی کے لیے ضلعی کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ذولقرنین حیدر ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ ، ڈائریکٹر کراپ رپورٹنگ سیالکوٹ اور سینئر کیمیسٹ لیبارٹری سیالکوٹ شامل ہیں۔ ضلعی سطح پر پہلا انعام 10 لاکھ روپے دوسرا 8 لاکھ روپے اور تیسرا 5لاکھ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :