اوورسیز پاکستانیز کنونشن پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی طرف پہلا قدم ہے،میاں منیر ہانس

اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ ملک کے اندر لگائیں جس سے ان کے سرمایے کو بھی تحفظ رہے اور ملک میں خوشحالی کی لہر بھی آئے

منگل 15 اپریل 2025 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)چیئرمین دی گلوبل ہانس گروپ میاں منیر ہانس نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی طرف پہلا قدم ہے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے انعقاد پر چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف)سید قمر رضا مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کے پیچھے یہ سوچ کار فرما ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان لاکر مملکت خداداد کے بے شمار وسائل اور سرمایہ کاری کرنے کے مواقع سے روشناس کروایا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ ملک کے اندر لگائیں جس سے ان کے سرمایے کو بھی تحفظ رہے اور ملک میں خوشحالی کی لہر بھی آئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ تین روزہ کنونشن میں اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے مختلف مواقع کے بارے میں بریفنگ دی جا رہی ہے جس کے بعد امید واثق ہے کہ پاکستان میں اوورسیز کمیونٹی کی جانب سے شاندار سرمایہ کاری ہو گی انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو قدرت نے بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے جن پر سرمایہ کاری کر کے ہر چیز میں بہتری پیدا کی جا سکتی ہے ہم اسی مقصد پر سرکردہ ہیں کہ انہی تمام معاملات میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تحفظ اور سہولیات میسر ہیں جو کہ کسی بھی ترقی یافتہ ممالک میں میسر ہوتی ہیں کہ وطن ہم سب کا ہے ہم سب اوورسیز سرمایہ کاروں کو مل بیٹھ کر وطن کی معیشت بہتر کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :