مظفرآباد،مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کا روزگار بچا ئوتحریک چلانے کا فیصلہ

منگل 15 اپریل 2025 15:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کا روزگار بچا ئوتحریک چلانے کا فیصلہ ،23 اپریل کو دارالحکومت مظفرآباد اور ریاست بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹرز پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان،16 دسمبر 2024 کو محکمہ سروسز سے جاری ہونے والے اعلامیہ پر عملدرآمد نہ کئے جانے اور 18 مارچ کے حکومتی وعدے کو پورا نہ کئے جانے پر ایڈہاک و عارضی ملازمین سخت برہم تفصیلات کے مطابق مرکزی کور کمیٹی ایڈہاک و عارضی ملازمین کے گزشتہ روز دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس میں ریاست گیر روزگار بچا ئوکا لائحہ عمل طے کر لیا گیا-