کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا

muhammad ali محمد علی منگل 15 اپریل 2025 20:30

کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سوات ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 15 اپریل 2025ء )کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے سوات ریجن کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب کو سوات ریجن میں مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوف زدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ لوگ مسلسل کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ آخری اطلاعات تک زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 7 جبکہ زلزلے کی گہرائی 98 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

متعلقہ عنوان :