فیصل آباد پولیس نے 104 اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا

بدھ 16 اپریل 2025 10:45

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)فیصل آباد پولیس نے 104 اشتہاریوں سمیت درجنوں جرائم پیشہ افراد گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ضلعی پولیس نے گزشتہ 7 دنوں میں اے کیٹگری 44 اور بی کیٹگری کے 60 اشتہاری جبکہ 99عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔ ترجمان نے بتایا جوا اور پرچی مافیاکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ہفتہ میں 30مقدمات کا اندراج کیا گیا اور76 ملزمان گرفتار کئے گئے۔

جواریوں کے قبضہ سے ایک لاکھ 24 ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی۔موقع سے تاش،پرچیاں،چٹھے اور دیگر جوا کا سامان پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 134مقدمات درج کر کے 134 ملزمان سے منشیات برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان سے چرس 31 کلو گرام، آئس1کلو گرام، ہیرون11کلو گرام، لہن 80 لیٹراور شراب 2458لیٹر برآمد کرکے پولیس تحویل میں لی گئی۔

پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلا ف مقدمات درج کرکے 103 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ملزمان سے پسٹل85،رائفل 8، بندوق 2، کاربین 1، رپیٹر 7 اور متعدد گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے کر یک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون کی بالا دستی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بھر پور ایکشن لیا جارہا ہے۔مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنز کیلئے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اورکریمینلزکے قلع قمع کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :