ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کی ٹریننگ سینٹرل پولیس آفس میں تیسرے روز بھی جاری رہی

بدھ 16 اپریل 2025 12:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کی ٹریننگ سینٹرل پولیس آفس میں تیسرے روز بھی جاری رہی۔کورس میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے ٹریفک آفیسر زشامل ہوئے جبکہ صوبہ بھر کے تمام ڈی ٹی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کورس میں شامل ہوئے۔ سی او او سیف سٹی کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ کورس کے تیسرے روز خصوصی شرکت لیکچر بھی دیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسران ٹریفک مینجمنٹ اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں، اپنے اضلاع میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے روڈ انفراسٹرکچر اور ٹریفک انتظامات میں مزید بہتری لائیں۔سی او او سیف سٹی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے کہا کہ جدید آر ٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے ٹریفک وائلیشن پر قابو پا کر حادثات میں کمی لائی جا رہی ہے، پکار ون فائیو پر موصول ہونے والی ٹریفک کالز اور ریکارڈ کے موزانہ سے ٹریفک نظام میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،دورہ حاضر میں ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کے ٹریفک پولیس افسران نے موجودہ ٹریفک نظام میں اصلاحات کے حوالے سے تجاویز پیش کی،ٹریفک افسران نے ترقی یافتہ ممالک میں سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کی مثالیں بھی پیش کی،ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ ایڈیشنل ائی جی ٹریننگ طارق رستم چوہان،ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان ،ایس ایس پی غضنفر علی شاہ نے ٹریفک پولیس افسران کی پریزنٹیشن پر ریمارکس بھی دئیے۔

ٹریفک افسران سے پریزنٹیشن کمکا مقصد ضلع میں بطور ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر کس پلاننگ کے تحت پرفارم کریں گے۔ ٹریفک افسران کی تمام پریزنٹیشنز پر افسران/کمیٹی کے ریمارکس انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو پیش کیے جائیں گے ۔ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرسید غضنفر علی شاہ نے کہا کہ بہترین لیڈر شپ کیلئے اپ کو مکمل پلاننگ، ایمانداری اور نئے جوش و جذبے کے ساتھ ضلعوں میں جا کر اپنی صلاحیتوں کو منوانا ہوگا ۔